*سوال نمبر 10071*
مسجد میں حان بوجھ کر کبوتر پالنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بخیر ہیں حضرت
عرض یہ ھے کے مسجد میں کبوتر کو حان بوجھ کر پالنا کیسا ہے ؟ اور کبوتر مسجد کو غلیظ بھی کرتا ہے ہمیشہ
کیا حکم ہے؟
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
*سائل عبد المتین انڈیا؟*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
کبوتر پالنا ویسے تو شرعاً جائز ہے، لیکن مسجد میں جان بوجھ کر پالنا مناسب نہیں ہے کیونکہ مسجد عبادت کی جگہ ہے اور کبوتروں کو پالنے سے مسجد میں گندگی اور بدبو پھیل سکتی ہے جو کہ مسجد کے تقدس کے خلاف ہے۔
تاہم، اگر کبوتر خود سے مسجد میں آ کر رہنے لگیں اور وہاں ان کی دیکھ بھال کی جائے تو یہ جائز ہے، بشرطیکہ ان کی وجہ سے مسجد میں کوئی ناپاکی یا بدبو نہ پھیلے اور وہ مسجد کے تقدس کو مجروح نہ کریں۔
واضح رہے کہ مسجد میں کبوتر کا گھونسلہ ہو اور اس سے گندگی ہوتی ہو مسجد میں سے کبوتر وغیرہ کے گھونسلے ہٹا سکتے ہیں ،
علامہ شیخ علاءالدین حصفکی متوفی۱۰۸۸ھ تحریر فرماتے ہیں
ولا بأس برمي عش خفاش وحمام لتنقيته قوله لتنقيته ) جواب سؤال حاصله أنه قالﷺ أقروا الطير على مكانتها فإزالة العش مخالفة للأمر فأجاب بأنه للتنقية وهي مطلوبة فالحديث مخصوص بغير المساجد"
مسجد کی صفائی کی خاطر چمگادڑ اور کبوتر کے گھونسلے کو باہر پھینکنے میں کوئی قباحت نہیں، یہ ایک سوال کا جواب ہے اس کا ماحاصل یہ ہے نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا پرندوں کو ان کے انڈوں پر بیٹھا رہنے دو گھونسلوں کو ہٹانا یہ امر کے خلاف ہے تو اس کا جواب اس کی صفائی کے لیے دیا ہے جبکہ مسجد کی صاف ستھرا رکھنا مطلوب ہے حدیث مساجد کے علاوہ کے ساتھ خاص ہوگی۔( الدر المختار و ردالمحتار ، المجلدالثانی ، کتاب الصلاۃ ، ص۴۳۷/بیروت لبنان)
اورحضور صدرالشریعہ علامہ امجدعلی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتےہیں
کہ چمگادڑ اور کبوتر وغیرہ کے گھونسلے مسجد کی صفائی کے لئے نوچنے میں حرج نہیں۔(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۶۴۹)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*
25/07/2025
موبائل نمبر
+966534976522
*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*
*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*
*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*


0 تبصرے