Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کیا پہلے غوث اعظم کا نام کوئی بے وضو لیتا تھا تو وہ مرجاتا تھا


کیا پہلے غوث اعظم کا نام کوئی بے وضو لیتا تھا تو وہ مرجاتا تھا



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں 

کیا یہ بات درست ہے کہ پہلے کے لوگ حضور غوث پاک کا نام بے وضو یا ناپاکی کی حالت میں لے لیا کرتے تھے تو وہ شخص فوت ہو جاتا تھا   اس کی وضاحت فرما دیا جائے  


*حافظ محمد صابر حسین اسمعیلی۔نیپال*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

مسئلہ مسئولہ میں مذکورہ بات کی کوئی مضبوط سند نہیں ہے۔ اور ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ پہلے بے وضو نام لینے سے لوگ مرجاتے تھے۔ بے وضو پہلے بھی نام لیتے تھے اور اب بھی لینا جائز ہے۔ جب بے وضو ذکر و اذکار تلاوت قرآن چھوئے بغیر کر سکتے ہیں تو بے وضو آپ کا نام کیوں نہیں لے سکتے ہیں۔ 

 آج کل بے باکی بہت بڑھ گئی ہے معاذ اللہ لوگ حدیث کے معاملے لا پرواہی کرتے ہیں حالانکہ حدیث پاک کے معاملے میں بہت احتیاط کی حاجت ہوتی ہے حضرات تابعین اور تبع تابعین بلکہ تمام معتمد محدثین کا یہی طریقہ تھا کہ حدیثوں کے بیان کرنے میں بے حد احتیاط سے کام لیتے تھے۔ ایک لفظ کے ادل بدل کو بھی گوارا نہیں کر سکتے تھے کیونکہ حدیث گھڑ لینے کا بہت بڑا گناہ اور عذاب ہے۔ بخاری شریف کی حدیث مبارکہ ہے، حضور اکرم علیہ السلام نے ارشاد فرمایا جو مجھ پر جھوٹ بولے وہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنالے۔(صحیح البخاری، کتاب العلم)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال* 

25/07/2025

موبائل نمبر 

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے