Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کیا مسجد کا سامان جو کام کا نہ ہو اسے دوسری مسجد میں لگا سکتے ہیں

*سوال نمبر 10070*


*کیا مسجد کا سامان جو کام کا نہ ہو اسے دوسری مسجد میں لگا سکتے ہیں؟*



السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ مسجد کا جو سامان کام کا نہیں ہے، مثلا ٹین، اور دوسری مسجد میں ضرورت ہے تو اس میں لگانے کی کیا صورت ہے؟


*محمد کلیم، مرزاپور انڈیا*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

مسئلہ مسئولہ میں اگر مذکورہ 

 سامان اس مسجد کی ضرورت سے زائد ہو اور اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو اس مسجد کے متولی سے خرید کر دوسرے مسجد میں صرف کی جا سکتی ہے !


فتاوی شامی میں ہے 

ونقل في الذخیرة عن شمس الأئمة الحلواني أنه سئل عن مسجد أو حوض خرب، ولا یحتاج إلیه لتفرق الناس عنه، هل للقاضي أن یصرف أوقافه إلی مسجد أو حوض آخر؟ فقال: نعم". (رد المحتار، کتاب الوقف / مطلب فیما لو خرب المسجد أو غیرہ ۴؍۳۵۹ کراچی)

البحر الرائق میں ہے 

ولو خرب أحد المسجدین في قریة واحدة، فللقاضي صرف خشبه إلی عمارة المسجد الآخر إذا لم یعلم بانیه ولا وارثه، وإن علم یصرفها هو بنفسه". (البحر الرائق، کتاب الوقف / فصل في أحکام المساجد ۵؍۴۲۴)


فتاوی رضویہ میں اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ہے ” ان انقاض کا دوسری مسجد میں دیدینا حرام ہے کسی کی اجازت سے نہیں دے سکتے-ہاں جب کہ یہ مسجد ان سے مستغنی ہے تو بیع کئے جائیں اور دوسری مسجد کے ہاتھ بیع کرنا اولی ہے کہ بدستور معظم رہیں گے وہ قیمت اسی مسجد کی تعمیر میں صرف ہو اور اس وقت تعمیر کی حاجت نہ ہو تو متولی امین متدین کے پاس اسی مسجد کی حاجت تعمیر کے لئے امانت رہے اور کام میں صرف کرنا ہرگز جائز نہیں”(ج ۶ ص ۴۸۶)


مزید  حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ یہ فعل ناجائز و گناہ ہے ایک مسجد کی چیز دوسری مسجد میں بھی عاریت دینا جائز نہیں۔۔ (ج ٦، ص ٤٥٥، آرام باغ روڈ کراچی پاکستان)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال* 

25/07/2025

موبائل نمبر 

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے