25 ربیع الاول 1446 ھ بمطابق 29 ستمبر 2024 ء بموافق 13 گتے آسن 2081 بکرمی بروز اتوار 10 بجے دن ،مدرسہ قادریہ رضویہ اصلاح المسلمین سونما گاؤں پالیکا وارڈ نمبر 2 مہو تری نیپال میں جناب صدیق عالم مرحوم تارا پٹی دھنوشا کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی اور نعت خوانی کی محفل سجائی گئی، مدرسہ ہذا کے طالبان علوم نبویہ نے قرآن خوانی کی، بعد ازاں محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے شہزادہ مفتی محمد زاہد رضا منظری نقشبندی محمد ارقم رضا نوری نے کیا، اس کے بعد چند طلبہ نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا، پھر شاعر اسلام حضرت قاری چمن رضا غزالی صاحب قبلہ نے مخصوص انداز میں نعت رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا، بعدہ حضرت مولانا مفتی محمد زاہد رضا منظری نقشبندی نے موت کے عنوان پر مختصر اور جامع گفتگو فرمائی، پھر اخیر میں صلاۃ وسلام اور مفتی صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام پذیر ہوا۔ واضح رہے کہ مرحوم صدیق عالم صاحب تارا پٹی حضرت مفتی زاہد رضا منظری صاحب کے پھوپھا اور شاعر اہل سنت حضرت مولانا محمد ناظر نظامی صاحب کے خالو تھے۔

0 تبصرے