السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ فی الدنیا والآخرۃ
حضرت آپ کی بارگاہ میں عرض ہے کیا حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ عنہ نے شادی کی تھی؟
سائل محمد ساجد سلطانی، مہاراشٹر، انڈیا
الجواب بعون الملک الوھاب
حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ الله تعالی علیہ نے چار شادیاں فرمائی تھیں۔
اللہ تعالی نے آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں عطا فرمائیں تھیں۔
بیٹوں کے نام یہ تھے : ( ۱ ) شیخ نصیر الدین نصر الله ( ۲ ) شیخ شہاب الدین ( ۳ ) شیخ بدرالدین سلیمان ( ۴ ) خواجہ نظام الدین ( ۵ ) شیخ یعقوب۔
بیٹیوں کے نام یہ تھے : ( ۱ ) بی بی مستوره ( ۲ ) بی بی شریفہ ( ۳ ) بی بی فاطمہ۔
ایسا ہی فیضان بابا فرید گنج شکر (ص ۹۸) میں ہے بحوالہ چشتی خانقاہیں اور بر صغیر (ص ۵۰) واللہ تعالی اعلم۔
ایم۔کے۔نعمانی مصباحی

0 تبصرے