Header Ads Widget

Responsive Advertisement

لَیْلَۃُ الْقَدْر

 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومُفتیانِ عِطام مسئلہ ذیل کے تحت زید ایک مسجد اِمام ہے اپنی دعاؤں میں / اور بیانوں میں کہتا ہے کہ جو شبِ قدر کی رات میں عبادت کرتاہے انکو 83/ سالوں کی عِبادتوں کا ثواب ملتا ہے

نوٹ: کیا ہزار مہینے عدد میں 83 سال بنتے ہیں جواب عِنایت فرمائیے کرم نوازش ہوگی،،،،

سائل- محمد اکمل رضا رشیدی ویسٹ بنگال الہند

باسمہ تعالٰی

الجواب امام صاحب کا بیان کرنا درست ہے۔

لَیْلَۃُ الْقَدْر انتہائی بَرَکت و رحمت والی رات ہے، اِس رات عبادت کرنے والے کو ایک ہزار ماہ یعنی تراسی سال چار ماہ سے بھی زیادہ عبادت کا ثواب عطا کیا جاتا ہے۔

 جس کی تفصیل اللہ تعالٰی قرآن مجید میں فرمایا ہے:

"اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚ(۱)وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ(۲)لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕ(۳)  تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْۚ-مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ(۴) سَلٰمٌ ﱡ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ (۵) (پ۳۰،سورۃُ القدر)"۔

بے شک ہم نے اسے شبِ قَدر میں اُتارا اورتم نے کیا جانا، کیا شبِ قدر؟ شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر، اِس میں فرشتے اور جبریل اُترتے ہیں اپنے رب کے حُکم سے، ہرکام کیلئے ، وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک۔ (کنز الایمان)

ایک ہزار مہینے کا تراسی سال چار مہینے ہوتے ہیں۔واللہ تعالٰی اعلم...  ایم۔کے۔نعمانی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے